شمالی کوریا کے سابق علامتی سربراہ مملکت کم یونگ نام انتقال کر گئے

سیئول۔4نومبر (اے پی پی):شمالی کوریا کے سابق علامتی سربراہ مملکت کم یونگ نام 97 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق اعلیٰ عوامی اسمبلی کے سابق صدر اور دو دہائیوں سے زائد عرصے تک علامتی سربراہ مملکت کے طور پر خدمات انجام دینے والے کم یونگ نام انتقال کر گئے۔ کم یونگ نام نے 1998 سے 2019 تک سپریم پیپلز اسمبلی کے پریذیڈیم …

سیئول۔4نومبر (اے پی پی):شمالی کوریا کے سابق علامتی سربراہ مملکت کم یونگ نام 97 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق اعلیٰ عوامی اسمبلی کے سابق صدر اور دو دہائیوں سے زائد عرصے تک علامتی سربراہ مملکت کے طور پر خدمات انجام دینے والے کم یونگ نام انتقال کر گئے۔

کم یونگ نام نے 1998 سے 2019 تک سپریم پیپلز اسمبلی کے پریذیڈیم کے صدر کے طور پر کام کیا، یہ عہدہ بظاہر سربراہ مملکت کا تھا تاہم حقیقی اختیارات اس وقت کے رہنما کم جونگ اِل اور بعد ازاں ان کے بیٹے کِم جونگ اُن کے پاس رہے۔سرکاری خبر رساں ادارے کوریَن سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق کِم یونگ نام کے متعدد اعضاء نے کام کرنا چھوڑ دیا جس کے باعث ان کی وفات ہو گئی۔