پاکستان اور عرب اسلامی ممالک غزہ میں امن کے لیے خلوص نیت سے کوششیں کررہے ہیں، ہمیں انسانیت کو بچانے کے لیے بھرپور کوششیں کرنا ہوں گی، محمد اسحاق ڈار

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور عرب اسلامی ممالک غزہ میں امن کے لیے خلوص نیت سے کوششیں کررہے ہیں، دنیا کے ساتھ ہم قدم رہنے کے لیے مزید اضافی رفتار سے آگے بڑھنا ہوگا، ہماری پالیسی شفافیت کو یقینی بنانا اور پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری بڑھانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل …

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور عرب اسلامی ممالک غزہ میں امن کے لیے خلوص نیت سے کوششیں کررہے ہیں، دنیا کے ساتھ ہم قدم رہنے کے لیے مزید اضافی رفتار سے آگے بڑھنا ہوگا، ہماری پالیسی شفافیت کو یقینی بنانا اور پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری بڑھانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں گوگل کروم بک اسمبلی لائن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں انسانیت کو بچانے کے لیے بھرپور کوششیں کرنا ہوں گی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں غزہ امن معاہدے پر دستخط ہوئے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان ڈجیٹلائزیشن کی جانب گامزن ہے، ہم ٹیکنالوجی میں بہت ترقی کررہے ہیں، وزارت آئی ٹی کی کوششوں کے آج ثمرات مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ڈیجیٹل پاکستان بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کئے ہیں، سابق دور حکومت میں اس وقت کے وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں فورجی ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہماری پالیسی شفافیت کو یقینی بنانا اور پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری بڑھانا ہے، ہم نے ٹیکس کے عوامل کو منظم کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں، یہ ہمارے ڈیجیٹل حکمت عملی کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ مصنوعی ذہانت وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں دنیا کے ساتھ ہم قدم رہنے کے لیے مزید اضافی رفتار سے اگے بڑھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جدید دور میں جدید علوم سیکھنا ناگزیر ہے۔

سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ چند سال میں حکومت نے ڈیجیٹل پاکستان بنانے کے لیے کئی اہم اقدامات کیے ہیں، پالیسی ریٹ میں کمی سے سرمایہ کاری کو فائدہ ہورہا ہے، ہماری نوجوان نسل کی مہارت بڑھانے میں گوگل کروم بک کلیدی کردار ادا کرے گی، مارکیٹ میں کروم کی دستیابی موجودہ گیجٹس کی فراہمی کو مزید آسان بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی میں نئی جدتیں متعارف کرائی جارہی ہیں، عالمی پلیٹ فارمز تک بہتر رسائی ممکن بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسی شفافت کے یقینی بنانا اور پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری بڑھانا ہے،ہم نے ٹیکس کے عوامل کو منظم کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں، یہ اقدام ہماری ڈیجیٹل حکمت عملی کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو گوگل کی جانب سے کروم بک اور مومنٹو پیش کیا گیا۔