سپریم کورٹ ، نان نفقہ کی عدم ادائیگی پر شوہر کی درخواست مسترد

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):سپریم کورٹ نے نان نفقہ کی عدم ادائیگی کے کیس میں شوہر آفتاب اقبال کی درخواست مسترد کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کو فوری نان نفقہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ کیس کی سماعت منگل کوچیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نےکی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جب نکاح نامہ میں ادائیگی واضح طور پر درج ہے …

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):سپریم کورٹ نے نان نفقہ کی عدم ادائیگی کے کیس میں شوہر آفتاب اقبال کی درخواست مسترد کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کو فوری نان نفقہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

کیس کی سماعت منگل کوچیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نےکی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جب نکاح نامہ میں ادائیگی واضح طور پر درج ہے تو تاخیر کیوں کی جا رہی ہے؟وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل نے ابھی تک طلاق نہیں دی جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وہ ایک الگ معاملہ ہے، فی الحال نان نفقہ کی ادائیگی لازم ہے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے مزید ریمارکس دیے کہ یہ مقدمہ 2013 میں ڈگری ہوچکا ہے، متاثرہ خاتون کا کچھ تو خیال کیا جائے۔عدالت نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے حکم دیا کہ آفتاب اقبال متاثرہ خاتون کو 20 تولہ سونا اور 2 لاکھ روپے نقد رقم فوری ادا کریں۔