اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):یوم شہدائے جموں بھارت کے وحشیانہ مظالم کا نشانہ بننے والے معصوم کشمیریوں کو یاد کرنے کا دن ہے، نومبر 1947 مسلمانوں کے قتل عام کی المناک کہانی جس پر تاریخ بھی شرمسار ہے ۔ تفصیلات کے مطابق یوم شہدائے جموں کشمیری مسلمانوں کی منظم نسل کشی اور دنیا کے سامنے بھارتی سفاکیت کے اظہار کا اعلان ہے۔ مہاراجہ ہری سنگھ کی سفاک سپاہ اور آر …
یوم شہدائے جموں، بھارت کے وحشیانہ مظالم کا نشانہ بننے والے معصوم کشمیریوں کو یاد کرنے کا دن

مزید خبریں
اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):یوم شہدائے جموں بھارت کے وحشیانہ مظالم کا نشانہ بننے والے معصوم کشمیریوں کو یاد کرنے کا دن ہے، نومبر 1947 مسلمانوں کے قتل عام کی المناک کہانی جس پر تاریخ بھی شرمسار ہے ۔
تفصیلات کے مطابق یوم شہدائے جموں کشمیری مسلمانوں کی منظم نسل کشی اور دنیا کے سامنے بھارتی سفاکیت کے اظہار کا اعلان ہے۔ مہاراجہ ہری سنگھ کی سفاک سپاہ اور آر ایس ایس کے مسلح جتھوں نے پاکستان ہجرت کرنے والے اڑھائی لاکھ کشمیری مسلمانوں کا قتل عام کیا، پاکستان ہجرت کرنے والے کشمیری مسلمانوں پر بلوائیوں نے گھات لگا کر نہ صرف حملے کئے بلکہ گھر اور دیہات تک نذر آتش کر دیئے۔
نومبر 1947 میں مسلمانوں کے خلاف صرف جنگ نہیں کی بلکہ ریاستی سرپرستی میں منظم نسل کشی بھی کی گئی۔ جنت نظیر کہلانے والی مقبوضہ کشمیر کی وادی کو آج بھی غاصب بھارت نے راکھ اور بارودکی نذر کر دیاہے ، بھارت کے پر تشدد مظالم کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ حریت میں کوئی کمی نہیں آئی، مقبوضہ وادیِ کشمیر آج بھی بھارتی افواج کے مظالم کے باوجود آزادی کی شمع روشن کئے ہوئے ہے۔








