کوئٹہ۔ 04 نومبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے وزیراعلی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی،جس میں بلوچستان کے نوجوانوں کی تعلیم، ہنرمندی، روزگار اور فکری تربیت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔دونوں رہنماؤں نے نوجوانوں کی استعداد بڑھانے، انہیں روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے اور قومی ترقی کے عمل میں بھرپور شمولیت کے لئے …
حکومت نوجوانوں کو امید، روزگار اور استحکام کے راستے پر لانے کےلئے پرعزم ہے،وزیراعلی بلوچستان کی چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام سے ملاقات

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 04 نومبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے وزیراعلی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی،جس میں بلوچستان کے نوجوانوں کی تعلیم، ہنرمندی، روزگار اور فکری تربیت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔دونوں رہنماؤں نے نوجوانوں کی استعداد بڑھانے، انہیں روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے اور قومی ترقی کے عمل میں بھرپور شمولیت کے لئے وزیر اعظم یوتھ پروگرام اور چیف منسٹر یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے باہمی اشتراک پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نےکہا کہ بلوچستان کے نوجوان صلاحیت، عزم اور جذبے میں کسی سے کم نہیں ،بدقسمتی سے ایک منظم سازش کے تحت نوجوانوں کو ریاست سے بدظن کرنے کی کوشش کی گئی مگر بلوچستان حکومت نوجوانوں کو امید، روزگار اور استحکام کے راستے پر لانے کے لئے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے نوجوانوں کی تعلیم، روزگار اور ہنر مندی کے فروغ کے لئے مربوط پالیسیاں تشکیل دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں نفرت اور تعصب کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں کیونکہ پاکستان کا اتحاد ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاست پاکستان ہماری سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ایک مقدس امانت ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل پاکستان کا فخر اور مستقبل ہے انہیں بااختیار بنانا ہی صوبے اور ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ اس موقع پر چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں صوبائی حکومت کی جانب سے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئےکئےجانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔








