اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر سردار طاہر محمود نے کھیلوں کے فروغ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔منگل کو چیمبر ہائوس میں آئی سی سی آئی اور اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن (آئی ای اے اے) کے زیر اہتمام ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ ڈراز کی تقریب سے خطاب کرتے …
ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز جمعرات کو ہو گا،24 ٹیپ بال کرکٹ ٹیمیں حصہ لیں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر سردار طاہر محمود نے کھیلوں کے فروغ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔منگل کو چیمبر ہائوس میں آئی سی سی آئی اور اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن (آئی ای اے اے) کے زیر اہتمام ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ ڈراز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار طاہر نے انفرادی اور قومی دونوں سطحوں پر کھیلوں کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔
یاد رہے کہ یہ ٹورنامنٹ 6 سے 9 نومبر تک اسلام آباد کے F-9 پارک کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جائے گا جس میں 24 نامور ٹیپ بال کرکٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔سماجی ذمہ داری کے تئیں آئی سی سی آئی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے صدر نے نوٹ کیا کہ چیمبر کی توجہ کاروباری وکالت کے ساتھ کھیلوں کے فروغ سمیت معاشرے کی ہمہ گیر ترقی پر بھی یکساں مرکوز ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر سطح پر کھیلوں میں نوجوانوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے، ہمارا مقصد نظم و ضبط اور ٹیم ورک کو فروغ دینا ہے جو نہ صرف کاروبار بلکہ ملک کی مجموعی ترقی کے لیے ضروری ہے۔ آئی سی سی آئی کے صدر نے اعلان کیا کہ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 2.5 ملین روپے کا نقد انعام بھی دیا جائے گا۔
تقریب سے آئی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر طاہر ایوب، کونسل ممبر چوہدری مسعود، آئی ای اے اے کے سابق صدر چوہدری عبدالرؤف اور جنرل سیکرٹری چوہدری زاہد رفیق نے بھی خطاب کیا۔ایونٹ کا اختتام ٹورنامنٹ کے آفیشل ڈراز کے کے ساتھ ہوا۔
آئی سی سی آئی کے نائب صدر عرفان چوہدری، آئی سی سی آئی کے سابق صدر محمد اعجاز عباسی، ایگزیکٹو ممبران اسحاق سیال اور ذوالقرنین عباسی، سابق سینئر نائب صدر نوید ملک، چیئرمین آئی سی سی آئی رئیل اسٹیٹ کمیٹی اسرار مشوانی اور سابق ایگزیکٹو ممبر رانا قیصر نے بھی شرکت کی۔








