آئی ایس پی آر نے یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے خصوصی نغمہ جاری کر دیا

پانچ اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آئی ایس پی آرنے نیا نغمہ آزادی جاری کر دیا۔

اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):پانچ اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آئی ایس پی آرنے نیا نغمہ آزادی جاری کر دیا۔

واجد سعید کی سحر انگیز آواز میں یہ نغمہ کشمیری عوام کے جذبات اورامنگوں کی ترجمانی کرتا ہے، نغمے کےبول’’ تمہارے ساتھ تھے اور ساتھ ہم رہیں گے‘‘کشمیریوں کی پاکستان کے ساتھ مکمل وابستگی اوریکجہتی کی عکاسی کرتے ہیں ،دل کوچھو لینے والے بول اورولولہ انگیز دھن کے ساتھ یہ نغمہ امید،استقامت اورعزم کےاحساس کو نمایاں کرتا ہے،یہ نغمہ اہل کشمیرکی ثابت قدمی،امید اور اپنے حق کیلئےجاری جدوجہد کوخراج تحسین پیش کرتا ہے۔ نغمے میں جنت نظیروادی کشمیرمیں بھارتی قتل وغارت اورخواتین وبچوں پربہیمانہ مظالم کواجاگر کیا گیا ہے۔پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑارہے گا۔