بھارت اور افغان طالبان رجیم کا گٹھ جوڑ فاش ہونے پر بھارتی وزارتِ خارجہ کا نمائندہ تِلملا اٹھا،پاک فوج کے ترجمان کے افغان طالبان انڈیا کے ایک ڈی این اے والے بیان پر لاجواب ہوگیا۔
بھارت اور افغان طالبان رجیم کا گٹھ جوڑ فاش ہونے پر بھارتی وزارتِ خارجہ کا نمائندہ تِلملا اٹھا

مزید خبریں
اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):بھارت اور افغان طالبان رجیم کا گٹھ جوڑ فاش ہونے پر بھارتی وزارتِ خارجہ کا نمائندہ تِلملا اٹھا،پاک فوج کے ترجمان کے افغان طالبان انڈیا کے ایک ڈی این اے والے بیان پر لاجواب ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزارتِ خارجہ کا نمائندہ صحافی کے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کے بارے میں سوال پر نمائندے نے اسے فرسٹریشن کہہ کر ٹالنے کی کوشش کی،افغان طالبان کے وزیر نے انڈیا کے دورے پر دعویٰ کیا تھا کہ افغان طالبان اور انڈیا کاڈی این اے ایک ہے،اپنی پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے کھل کر واضح کیا تھا کہ ہمِیں معلوم ہے کہ افغان طالبان اور انڈیا دہشتگردی فروغ دینے کے معاملے میں ایک ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دونوں ممالک کا گٹھ جوڑ واضح کرتے ہوئے کہاتھا کہ بھارت اور افغان طالبان رجیم کا ڈی این اے ایک ہی ہے،بھارت مسلمانوں کو مارتا ہے تو دہشتگردوں کی سرپرست افغان طالبان رجیم اسلام کو ہی ختم کرناچاہتے ہیں، بھارت میں بی جے پی اور آر ایس ایس کا افغان طالبان رجیم کے ساتھ تعلق آقا اور غلام کا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا تھا کہ ہندوتوا نظریہ کے تحت بھارت میں آر ایس ایس مسلمانوں کی عبادت گاہوں اور کشمیری مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہے،افغان طالبان رجیم بھارتی آقاؤں کی ایما پر اسلام کا مسخ شدہ چہرہ دنیا کو دکھا رہی ہے۔ماہرین کے مطابق بھارت کا ہدف خطے میں دہشتگردی کے ذریعے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا ہے،افغان طالبان بھی دہشتگردگروہوں کو پنپنے کیلئے بھرپور امداد کر رہے ہیں اور اس سے مالی فوائد حاصل کرتے ہیں،فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان دونوں افغان طالبان کی مہیا کی گئی جگہ اور معاونت اور انڈیا کی مالی سرپرستی میں افغان سرزمین پر پنپ رہے ہیں،بھارتی وزارتِ خارجہ کا افغان رجیم کے حق میں بیان، دونوں ممالک کی دہشتگردی کی سرپرستی سے متعلق پاکستان کے مؤقف کی تائید ہے۔







