اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے کہا ہے کہ تعلیم میں جدت اور نئی سوچ ہی ترقی یافتہ معاشروں کی بنیاد ہے اور ایسے تعلیمی ادارے جو علم، تخلیق اور تنقیدی سوچ کو فروغ دیتے ہیں، وہ قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔وہ منگل کو یہاں بیکن ہاؤس سکول سسٹم کے زیرِ اہتمام منعقدہ تقریب ’’سکول آف ٹومارو …
تعلیم میں جدت اور نئی سوچ ہی ترقی یافتہ معاشروں کی بنیاد ہے ، سید عمران احمد شاہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے کہا ہے کہ تعلیم میں جدت اور نئی سوچ ہی ترقی یافتہ معاشروں کی بنیاد ہے اور ایسے تعلیمی ادارے جو علم، تخلیق اور تنقیدی سوچ کو فروغ دیتے ہیں، وہ قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔وہ منگل کو یہاں بیکن ہاؤس سکول سسٹم کے زیرِ اہتمام منعقدہ تقریب ’’سکول آف ٹومارو XVIII: ری تھنکنگ ایجوکیشن – 50ویں سالگرہ ایڈیشن‘‘سے بطورِ مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے بیکن ہاؤس کے 50سال مکمل ہونے اور ’’سکول آف ٹومارو‘‘ سیریز کے پچیس سال مکمل ہونے پر ادارے کی شاندار تعلیمی خدمات کو سراہا۔ تقریب میں ماہرینِ تعلیم، طلبہ، والدین، سماجی رہنماؤں اور سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سید عمران احمد شاہ نے کہا کہ بیکن ہاؤس سکول سسٹم نے پاکستان میں معیاری تعلیم، تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ اور تعلیمی جدت کے میدان میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں ایسے اقدامات ملک کے نوجوانوں کو جدید عالمی تقاضوں کے مطابق آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتے ہیں۔وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ بیکن ہاؤس سکول سسٹم اپنی نصف صدی پر محیط خدمات کو اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھے گا اور تعلیم کے ذریعے ایک مضبوط، باشعور اور ترقی یافتہ پاکستان کی تشکیل میں اپنا فعال کردار ادا کرے گا۔








