اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):ایشیا پیسفک ٹیلی کمیونٹی (اے پی ٹی) کے سیکرٹری جنرل مسانوری کونڈو نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔منگل کو پی ٹی اے سے جاری بیان کے مطابق پی ٹی اے کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن نے ان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر ممبر فنانس محمد نوید، ممبر انفورسمنٹ اینڈ کمپلائنس ڈاکٹر خاور صدیق کھوکھر اور …
اے پی ٹی کے سیکرٹری جنرل مسانوری کونڈو کا پی ٹی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):ایشیا پیسفک ٹیلی کمیونٹی (اے پی ٹی) کے سیکرٹری جنرل مسانوری کونڈو نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔منگل کو پی ٹی اے سے جاری بیان کے مطابق پی ٹی اے کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن نے ان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر ممبر فنانس محمد نوید، ممبر انفورسمنٹ اینڈ کمپلائنس ڈاکٹر خاور صدیق کھوکھر اور پی ٹی اے کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں علاقائی تعاون، ڈیجیٹل تبدیلی اور استعدادِ کار میں اضافے سے متعلق باہمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سیکرٹری جنرل مسانوری کونڈو نے اے پی ٹی کی مختلف سرگرمیوں میں پی ٹی اے کے فعال اور نمایاں کردار کو سراہا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے اس موقع پر پاکستان کی جانب سے ایشیا پیسفک خطے میں ڈیجیٹل شمولیت، باہمی تعاون اور تکنیکی ترقی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔








