آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے، تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جبکہ بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اورخطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش/ژالہ باری ہو سکتی ہے، ملک کےدیگر وسطی/جنوبی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ …

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جبکہ بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اورخطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش/ژالہ باری ہو سکتی ہے، ملک کےدیگر وسطی/جنوبی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل بدھ کو ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ منگل کی رات ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے باعث مسافر اور سیاح حضرات موسمی حالات کے مطابق (خصوصاً پہاڑی علاقوں میں) اپنے سفر کا انتظام کریں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، بالائی پنجاب، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو ئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہا۔

پنجاب کے چند اضلاع میں سموگ چھائی رہی۔ اس دوران سب سے زیادہ بارش سیدو شریف میں 61، لوئر دیر 20، کاکول 19، پٹن 15، کالام 13، دیر (بالائی) 11، مالم جبہ اور بالاکوٹ 8، میر کھانی اور دروش 5، گڑی دوپٹہ 9، مظفرآباد ایئرپورٹ 5، مظفرآباد سٹی 3، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ 10، سید پور 7، بوکرا (3)، راولپنڈی (نیو کٹاریاں 7، گوالمنڈی 5، پیرودھائی 4، شمس آباد، کچہری 3)، قصور 5 اور گوپس میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالام جبہ میں 3 اور کالام میں ایک انچ برف باری بھی ریکارڈ کی گئی۔منگل کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی 3، سکردو منفی ایک اور بابوسر میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔