اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے ریکٹر ڈاکٹر محمد زاہد لطیف نے لندن میں نسٹ کے سالانہ سابق طلباء و کمیونٹی میٹ اپ کی میزبانی کی جس میں برطانیہ بھر سے نسٹ کے فارغ التحصیل طلباء، پاکستانی کمیونٹی کے رہنما، مخیر حضرات اور شراکت داروں نے شرکت کی۔یہ تقریب "فورم فار انٹرنیشنل ریلیشنز ڈویلپمنٹ" (ایف آئی آر ڈی ) کے دفتر میں منعقد ہوئی …
ریکٹر نسٹ کی لندن میں سابق طلباء و کمیونٹی سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے ریکٹر ڈاکٹر محمد زاہد لطیف نے لندن میں نسٹ کے سالانہ سابق طلباء و کمیونٹی میٹ اپ کی میزبانی کی جس میں برطانیہ بھر سے نسٹ کے فارغ التحصیل طلباء، پاکستانی کمیونٹی کے رہنما، مخیر حضرات اور شراکت داروں نے شرکت کی۔یہ تقریب "فورم فار انٹرنیشنل ریلیشنز ڈویلپمنٹ” (ایف آئی آر ڈی ) کے دفتر میں منعقد ہوئی جس کی میزبانی چیئرمین ایف آئی آر ڈی اور نسٹ ٹرسٹ فاؤنڈیشن کے سربراہ طوحٰہ قریشی نے کی۔
اس موقع پر نسٹ کی اعلیٰ قیادت بھی ڈاکٹر زاہد لطیف کے ہمراہ موجود تھی۔تقریب کے دوران ڈاکٹر محمد زاہد لطیف نے پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ، نسٹ کی عالمی سطح پر قیادت، بین الاقوامی اشتراک، سابق طلباء کے کردار، پائیدار تعلیمی ماڈلز اور عطیہ دہندگان کی معاونت سے جاری اسکالرشپس کے بارے میں گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ نسٹ اپنی عالمی ساکھ، تعلیمی معیار اور باہمی تعاون کے ذریعے ایک جامع اور مؤثر تعلیمی نظام کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔یہ ملاقات نسٹ کے عالمی نیٹ ورک سے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مستقبل میں تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوا۔








