اعصام الحق قریشی کا پاکستان میں تاریخی اے ٹی پی ٹورنامنٹ اور ٹینس کی ترقی کے مستقبل کے منصوبوں کا اعلان

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے صدر اعصام الحق قریشی نے منگل کو پی ٹی ایف کمپلیکس اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پاکستان میں ٹینس کے مستقبل کے حوالے سے اہم اعلانات کئے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان رواں نومبر میں اے ٹی پی ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہا ہے جو ملک کی ٹینس کی تاریخ میں ایک …

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے صدر اعصام الحق قریشی نے منگل کو پی ٹی ایف کمپلیکس اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پاکستان میں ٹینس کے مستقبل کے حوالے سے اہم اعلانات کئے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان رواں نومبر میں اے ٹی پی ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہا ہے جو ملک کی ٹینس کی تاریخ میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔ اس ایونٹ میں دنیا بھر سے نامور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے جو پاکستان کو پروفیشنل ٹینس کے لئے ایک ابھرتی ہوئی منزل کے طور پر پیش کرے گا۔ صدر پی ٹی ایف اعصام الحق قریشی نے کہا کہ اے ٹی پی ایونٹ کی میزبانی پاکستان ٹینس کے لئے ایک خواب کی تعبیر ہے، یہ ہمارے کھلاڑیوں، شائقین اور پورے کھیلوں کے شعبے کے لئے ایک بڑا قدم ہے

ہم اپنے کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی سہولیات اور مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ اعصام الحق نے اسلام آباد میں حالیہ منعقد ہونے والے آئی ٹی ایف ٹورنامنٹس میں پاکستانی جونیئر کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ ان کی فتوحات ملک میں بڑھتے ہوئے ٹیلنٹ کا ثبوت ہیں۔ مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے صدر پی ٹی ایف نے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں کورڈ کورٹ پروجیکٹ (Covered Court Project) شروع کرنے کا اعلان کیا تاکہ کھلاڑیوں کو موسم کی پرواہ کئے بغیر سال بھر تربیت اور ترقی کے مواقع میسر ہو سکیں۔ مزید برآں صدر پی ٹی ایف نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں 5 ایکس جے-30 اور 2 ایکس جے-60 آئی ٹی ایف جونیئرز ٹورنامنٹس کی میزبانی بھی کی جائے گی۔

مزید خبریں