ایوان بالا نے آسان کاروبار بل 2025ء منظور کر لیا

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):ایوان بالا نے آسان کاروبار بل 2025ء منظور کر لیا۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے آسان کاروبار بل 2025ء قومی اسمبلی سے منظور کردہ صورت میں پیش کرنے کی تحریک پیش کی جس کے بعد انہوں نے بل منظوری کیلئے ایوان میں پیش کیا۔ صدر نشین منظور کاکڑ نے بل کی ایوان سے شق …

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):ایوان بالا نے آسان کاروبار بل 2025ء منظور کر لیا۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے آسان کاروبار بل 2025ء قومی اسمبلی سے منظور کردہ صورت میں پیش کرنے کی تحریک پیش کی جس کے بعد انہوں نے بل منظوری کیلئے ایوان میں پیش کیا۔ صدر نشین منظور کاکڑ نے بل کی ایوان سے شق وار منظوری لی۔ بعد ازاں ایوان نے کثرت رائے سے بل منظور کر لیا۔