اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آج کا دن ملک کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی آٹو انڈسٹری کے لیے ایک نئے دور کی علامت ہے، ایم جی پر پاکستانی صارفین کے اعتماد اور پذیرائی نے کمپنی کے ترقیاتی سفر کو مزید مستحکم کیا ہے۔ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے منگل کو جاری بیان کے مطابق یہ بات قائم مقام صدر …
ایم جی گروپ کی مسلسل سرمایہ کاری اور کاروبار میں اضافہ پاکستان کی مارکیٹ صلاحیت اور ہنرمند نوجوانوں پر اعتماد کی عکاس ہے، قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کا ایم جی گروپ کی پاکستان میں فلیگ شپ ڈیلرشپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آج کا دن ملک کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی آٹو انڈسٹری کے لیے ایک نئے دور کی علامت ہے، ایم جی پر پاکستانی صارفین کے اعتماد اور پذیرائی نے کمپنی کے ترقیاتی سفر کو مزید مستحکم کیا ہے۔ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے منگل کو جاری بیان کے مطابق یہ بات قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے ایم جی گروپ کی پاکستان میں فلیگ شپ ڈیلرشپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ یہ تقریب ترقی، تنوع اور جدید طرزِ صنعت کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے، ایم جی پر پاکستانی صارفین کے اعتماد اور پذیرائی نے کمپنی کے ترقیاتی سفر کو مزید مستحکم کیا ہے۔
قائم مقام صدر نے کہا کہ ایم جی کی مسلسل سرمایہ کاری اور کاروبار میں اضافہ پاکستان کی مارکیٹ صلاحیت اور ہنرمند نوجوانوں پر اعتماد کی عکاس ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یہ کامیابی ملک میں پائیدار صنعتی ترقی، تکنیکی پیش رفت اور معاشی خوشحالی کے وسیع امکانات کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات ہمیں وسیع تر سوچ، جدت، سرمایہ کاری اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کے ذریعے دنیا کے مقابل آنے کا حوصلہ دیتے ہیں۔
قائم مقام صدر نے کہا کہ پاکستان کے پاس قدرتی وسائل، نوجوان افرادی قوت اور بلند حوصلہ موجود ہے جو چیلنجز کو مواقع میں تبدیل کرسکتا ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایم جی کی پیش رفت سے مقامی سپلائرز، انجینئرز اور کاروباری افراد کو معیار بلند کرنے اور ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب کرنے کا موقع ملے گا۔ اس موقع پر قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے ایم جی کی فلیگ شپ ڈیلرشپ کا باضابطہ افتتاح کیا۔








