مشیر کھیل خیبر پختونخوا تاج محمد ترند نے چارج سنبھال لیا

پشاور۔ 04 نومبر (اے پی پی):تاج محمد خان ترند نے بطور وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔پشاور سپورٹس کمپلیکس پہنچتے ہی سیکرٹری سپورٹس خیبر پختونخوا سعادت حسن ،ڈائیریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا تاشفین حیدر نے ان کا استقبال کیا ۔اس موقع پر مشیر کھیل و امور نوجوانان تاج محمد ترند نے کہا کہ میں اپنی ذمہ داریاں ایمانداری، دیانتداری …

پشاور۔ 04 نومبر (اے پی پی):تاج محمد خان ترند نے بطور وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔پشاور سپورٹس کمپلیکس پہنچتے ہی سیکرٹری سپورٹس خیبر پختونخوا سعادت حسن ،ڈائیریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا تاشفین حیدر نے ان کا استقبال کیا ۔اس موقع پر مشیر کھیل و امور نوجوانان تاج محمد ترند نے کہا کہ میں اپنی ذمہ داریاں ایمانداری، دیانتداری اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ انجام دوں گا۔خیبر پختونخوا میں کھیلوں کےحوالے سے بہت ٹیلنٹ موجود ہے

اس کیلئے ہم اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائینگے ۔محکمہ کھیل خیبر پختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائیگا اور صوبے میں ترجیحی بنیادوں پر نئی منصوبوں کو شروع کیا جائیگا۔اس موقع ڈائریکٹر جنرل سپورٹس تاشفین حیدر نے مشیر کھیل تاجر محمد ترند کو پشاور سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کرایا ۔پشاور سپورٹس کمپلیکس میں موجود کھیلوں کے حوالے تمام سہولیات کا جائزہ لیا گیا ۔

مزید خبریں