اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آئیسکو انجینئر چوہدری خالد محمود نے تمام فیلڈ فارمیشنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی جانب سے صنعتی اور زرعی صارفین کے لیے"روشن معیشت" بجلی پیکیج کے بارے میں جامع آگاہی مہم شروع کریں۔ منگل کو جاری بیان میں انجینئر چوہدری خالد محمود نے ہدایت کی کہ آئیسکو کے فیلڈ …
تمام فیلڈ فارمیشنز صنعتی اور زرعی صارفین کے لیے”روشن معیشت” بجلی پیکیج کے بارے میں جامع آگاہی مہم شروع کریں، سی ای او آئیسکو

مزید خبریں
اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آئیسکو انجینئر چوہدری خالد محمود نے تمام فیلڈ فارمیشنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی جانب سے صنعتی اور زرعی صارفین کے لیے”روشن معیشت” بجلی پیکیج کے بارے میں جامع آگاہی مہم شروع کریں۔
منگل کو جاری بیان میں انجینئر چوہدری خالد محمود نے ہدایت کی کہ آئیسکو کے فیلڈ افسران چیمبرز آف کامرس، کاروباری برادری، زرعی تنظیموں، صنعتی شعبے کے نمائندوں اور دیگر صارفین سے ملاقات کر کے انہیں اس خصوصی رعایتی پیکیج کے فوائد سے آگاہ کریں تاکہ متعلقہ تمام صارفین اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔
اس پیکیج کے تحت صنعتی اور زرعی صارفین کو اضافی یونٹس کے استعمال پر آئندہ تین سال کے لیے فی یونٹ 22.98 روپے کے رعایتی نرخ پر بجلی فراہم کی جائے گی جو کہ پہلے 38 روپے فی یونٹ تھی۔چیف ایگزیکٹو آئیسکو نے مزید کہا کہ آئیسکو حکومتی پالیسیوں پر موثر عملدرآمد اور اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے صارفین کو مشورہ دیا کہ مزید معلومات کے لیے وہ اپنے متعلقہ آئیسکو دفاتر سے رابطہ کریں۔








