ریاض۔5نومبر (اے پی پی):سعودی وزارت حج نے اعلان کیا ہے کہ حج 2026 (1447ھ)کےلیے غیر مسلم ممالک سے آنے والے عازمین کے لئے سرکاری نسک حج ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر باضابطہ طور پر رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق وزارت کا کہنا ہے کہ عازمین اب کسی درمیانی ایجنٹ کے بغیر سرکاری نسک حج ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر براہ راست رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ نسک پلیٹ فارم …
غیرمسلم ممالک سے آنے والے عاز مین کےلئے نسک حج ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر رجسٹریشن شروع

مزید خبریں
ریاض۔5نومبر (اے پی پی):سعودی وزارت حج نے اعلان کیا ہے کہ حج 2026 (1447ھ)کےلیے غیر مسلم ممالک سے آنے والے عازمین کے لئے سرکاری نسک حج ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر باضابطہ طور پر رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق وزارت کا کہنا ہے کہ عازمین اب کسی درمیانی ایجنٹ کے بغیر سرکاری نسک حج ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر براہ راست رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ نسک پلیٹ فارم براہ راست حج پروگرام کے تحت رجسٹریشن کا واحد سرکاری اور مستند پلیٹ فارم ہے۔
یہ ایک مربوط ڈیجیٹل سسٹم ہے جو عازمین کے سفر کے مختلف مراحل کو آسان بناتا ہے، جس میں رجسٹریشن سے لے کرحج پیکیج کے انتخاب، ادائیگی، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رہائش کے مختلف اختیارات اور ٹرانسپورٹیشن شامل ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں عازمین رجسٹریشن کے لئے اکاونٹ بنا سکتے ہیں جبکہ پیکج کا انتخاب اور بکنگ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ عازمین (حج ڈاٹ نسک ڈاٹ ایس اے) پر اپنے ملک، رابطے کی تفصیلات اور شناختی دستاویزات سمیت معلومات کا اندراج کر سکتے ہیں۔








