نئی دہلی۔5نومبر (اے پی پی):بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین کو بھارتی ریاست تلنگانہ کی کابینہ میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ ہندوستان ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق اظہر الدین کو اقلیتی بہبود اور پبلک انٹر پرائزز کی وزارت دی گئی ہے۔ سابق حکومت میں اقلیتی بہبود کا قلمدان اے لکشمن کمار کے پاس جبکہ پبلک انٹر پرائزز کی وزارت کا قلمدان وزیر اعلیٰ اے ریونت …
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین ریاست تلنگانہ کے وزیر اقلیتی بہبود و پبلک انٹر پرائزز بن گئے

مزید خبریں
نئی دہلی۔5نومبر (اے پی پی):بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین کو بھارتی ریاست تلنگانہ کی کابینہ میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ ہندوستان ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق اظہر الدین کو اقلیتی بہبود اور پبلک انٹر پرائزز کی وزارت دی گئی ہے۔ سابق حکومت میں اقلیتی بہبود کا قلمدان اے لکشمن کمار کے پاس جبکہ پبلک انٹر پرائزز کی وزارت کا قلمدان وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی کے پاس تھا۔
تلنگانہ کے گورنر کی طرف سے محمد اظہر الدین کو دونوں وزارتوں کے قلمدان دیئے جانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ محمد اظہر الدین کی شمولیت کے بعد ریاستی کابینہ کے ارکان کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔آئینی طور پر ریاست میں کابینہ کے ارکان کی زیادہ سے زیادہ تعداد 18 ہو سکتی ہے۔








