دوحہ ۔5نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں فوری طور پر بند ہونی چاہییں اور تمام فریقین کو امن معاہدے کے پہلے مرحلے پر مکمل عمل درآمد کرنا چاہیے۔ انڈیپنڈنٹ اردو کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دوسرے ورلڈ سمٹ فار …
اقوام متحدہ کا غزہ جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار

مزید خبریں
دوحہ ۔5نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں فوری طور پر بند ہونی چاہییں اور تمام فریقین کو امن معاہدے کے پہلے مرحلے پر مکمل عمل درآمد کرنا چاہیے۔
انڈیپنڈنٹ اردو کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دوسرے ورلڈ سمٹ فار سوشل ڈویلپمنٹ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں پر گہری تشویش میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ (خلاف ورزیاں) رکنی چاہییں اور تمام فریقین کو معاہدے کے تحت کئے گئے فیصلوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔








