جنوبی کوریا کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل پانچویں ماہ اضافہ، اکتوبر میں زرمبادلہ کے ذخائر 428.82 ارب ڈالر ہو گئے

سیئول۔5نومبر (اے پی پی):جنوبی کوریا کے زرمبادلہ کے ذخائر میں رواں سال اکتوبر میں مسلسل پانچویں ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سرمایہ کاری پر زیادہ منافع اور فارن ایکسچینج اسٹیبلائزیشن فنڈ بانڈز کا اجرا قرار دیا گیا ہے۔ شنہوا کے مطابق مرکزی بینک نے بدھ کو بتایا کہ اکتوبر کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر 6.80 ارب امریکی ڈالر بڑھ کر 428.82 ارب ڈالر تک پہنچ گئے …

سیئول۔5نومبر (اے پی پی):جنوبی کوریا کے زرمبادلہ کے ذخائر میں رواں سال اکتوبر میں مسلسل پانچویں ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سرمایہ کاری پر زیادہ منافع اور فارن ایکسچینج اسٹیبلائزیشن فنڈ بانڈز کا اجرا قرار دیا گیا ہے۔ شنہوا کے مطابق مرکزی بینک نے بدھ کو بتایا کہ اکتوبر کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر 6.80 ارب امریکی ڈالر بڑھ کر 428.82 ارب ڈالر تک پہنچ گئے جو جون سے مسلسل اضافہ ظاہر کر رہے ہیں،

یہ مسلسل اضافہ بہتر سرمایہ کاری منافع اور 1.7 ارب ڈالر مالیت کے زرمبادلہ کے استحکام فنڈ بانڈز کی فروخت سے منسلک بتایا گیا،یہ بانڈز زرمبادلہ کی شرح کو مستحکم رکھنے کے لیے درکار فنڈز حاصل کرنے کی خاطر فروخت کیے جاتے ہیں۔۔بینک آف کوریا کے مطابق ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 377.96 ارب ڈالر سیکیورٹیز، 25.94 ارب ڈالر ڈیپازٹس، 15.71 ارب ڈالر اسپیشل ڈرائنگ رائٹس، 4.79 ارب ڈالر سونے کے ذخائر اور 4.41 ارب ڈالر آئی ایم ایف پوزیشن شامل ہے۔