سعودی عرب،ریاض کے پارکوں میں سکیورٹی کےلئےمصنوعی ذہانت سے لیس ’’سمارٹ مانیٹرنگ‘‘ سسٹم متعارف

ریاض۔5نومبر (اے پی پی):بلدیہ ریاض نے شہر میں موجود پارکوں میں سکیورٹی کو مضبوط بنانے کےلئے مصنوعی ذہانت سے لیس’’سمارٹ مانیٹرنگ‘‘ سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق بلدیہ ریاض نے شہر کے مختلف پارکوں میں 1600 سمارٹ کیمرے نصب کیے ہیں جن کا مقصد امن و سلامتی اور صحت مند معاشرتی اقدار کا تحفظ ہے۔ سمارٹ کیمروں کی تنصیب سے پارکوں کی براہ راست نگرانی کی جائے …

ریاض۔5نومبر (اے پی پی):بلدیہ ریاض نے شہر میں موجود پارکوں میں سکیورٹی کو مضبوط بنانے کےلئے مصنوعی ذہانت سے لیس’’سمارٹ مانیٹرنگ‘‘ سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔

اردو نیوز کے مطابق بلدیہ ریاض نے شہر کے مختلف پارکوں میں 1600 سمارٹ کیمرے نصب کیے ہیں جن کا مقصد امن و سلامتی اور صحت مند معاشرتی اقدار کا تحفظ ہے۔ سمارٹ کیمروں کی تنصیب سے پارکوں کی براہ راست نگرانی کی جائے گی تاکہ غیرقانونی سرگرمیوں پر بھی نظر رکھی جائے اور ضرورت پڑنے پر فوری طور پر امدادی ٹیم مداخلت کرسکے۔

پارکوں میں نصب کیمروں کے ذریعے متعلقہ ٹیم مستقل بنیادوں پر عوامی مقامات کی مانیٹرنگ کرے گی تاکہ عوامی ضوابط پرعمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ علاوہ ازیں بچوں کے تحفظ کو بھی یقینی بنانے اور سبزہ زاروں پر آگ جلانے والوں کی نگرانی کی جائے۔

C:mmk/E:mmk/I:jav/R:jav