فلپائن میں سمندری طوفان کالماگی سے اموات کی تعداد 66 ہو گئی

منیلا۔5نومبر (اے پی پی):فلپائن میں سمندری طوفان کالماگی سے اموات کی تعداد 66 ہو گئی ہے ،26 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ شنہو ا کے مطابق یہ اعداد و شمار ملک کے دفتر برائے شہری دفاع (او سی ڈی) نے بدھ کو جاری کئے ۔او سی ڈی کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر رفیلیتو الیخاندرو نے بتایا کہ اموات میں سے 49 افراد کا تعلق صوبے سیبو سے ہے، 10 افراد زخمی ہوئے، جبکہ …

منیلا۔5نومبر (اے پی پی):فلپائن میں سمندری طوفان کالماگی سے اموات کی تعداد 66 ہو گئی ہے ،26 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ شنہو ا کے مطابق یہ اعداد و شمار ملک کے دفتر برائے شہری دفاع (او سی ڈی) نے بدھ کو جاری کئے ۔او سی ڈی کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر رفیلیتو الیخاندرو نے بتایا کہ اموات میں سے 49 افراد کا تعلق صوبے سیبو سے ہے، 10 افراد زخمی ہوئے، جبکہ طوفان سے 7 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

بدھ کوسرکاری محکمہ موسمیات نے بتایا کہ طوفان کالماگی کا مرکز ایلنیدو، پلاوان میں دیکھا گیا، جو مغرب شمال مغرب کی سمت 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے، جب کہ زیادہ سے زیادہ ہواؤں کی رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ اورطوفانی ہوائوں کی رفتار 165 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ رہی ہے۔کالماگی رواں سال فلپائن کو متاثر کرنے والا 20واں سمندری طوفان ہے۔