بوسنیا کے نرسنگ ہوم میں آتشزدگی، 10 افراد ہلاک

سرائیوو۔5نومبر (اے پی پی):شمال مشرقی بوسنیا کے ایک نرسنگ ہوم میں منگل کی رات لگنے والی آگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔اے ایف پی کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ آتشزدگی کا واقعہ شہر تزلہ میں واقع ایک نرسنگ ہوم میں پیش آیا ،ابتدائی معلومات کے تحت تزلہ ریٹائرمنٹ ہوم کے 10 رہائشی آگشزدگی میں جان سے گئے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ …

سرائیوو۔5نومبر (اے پی پی):شمال مشرقی بوسنیا کے ایک نرسنگ ہوم میں منگل کی رات لگنے والی آگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔اے ایف پی کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ آتشزدگی کا واقعہ شہر تزلہ میں واقع ایک نرسنگ ہوم میں پیش آیا ،ابتدائی معلومات کے تحت تزلہ ریٹائرمنٹ ہوم کے 10 رہائشی آگشزدگی میں جان سے گئے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ 20 افراد جن میں فائر فائٹرز، پولیس اہلکار، طبی عملہ، ملازمین اور نرسنگ ہوم کے رہائشی شامل ہیں، کو تزلہ یونیورسٹی کلینیکل سینٹر میں طبی امداد فراہم کی گئی۔نرسنگ ہوم کے مطابق آگ ساتویں منزل پر مقامی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 45 منٹ پر لگی جس میں 10 افراد ہلاک ہوئے، بعد ازاں آگ پر قابو پا لیا گیا۔

ایک خاتون رہائشی روزہ کئیش نے قومی نشریاتی ادارے بی ایچ آر ٹی کو بتایاکہ میں سو رہی تھی جب مجھے کچھ ٹوٹنے کی آواز سنائی دی، میں نے کھڑکی سے باہر دیکھا تو اوپر سے جلتا ہوا مواد گر رہا تھا، میں فوراً ہال وے میں بھاگ گئی، اوپر کی منزلوں پر تو بستر پر لیٹے ہوئے لوگ تھے۔مقامی میڈیا کی جانب سے جاری مناظر میں عمارت کی بالائی منزل پر آگ کے شعلے بھڑکتے دکھائی دیے ۔