افغانستان ، صوبےپروان میں کار اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 4 افراد جاں بحق ، 2 زخمی

کابل ۔5نومبر (اے پی پی):افغانستان کے صوبےپروان میں کار اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 4 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہو گئے ۔ شنہوا کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان فضل رحیم مسکنیار نے بدھ کو بتایا کہ حادثہ منگل کی دوپہر ضلع سیاگرڈ کی ایک سڑک پر پیش آیا، جس میں موقع پر ہی چار افراد، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جاں بحق ہو گئے، …

کابل ۔5نومبر (اے پی پی):افغانستان کے صوبےپروان میں کار اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 4 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہو گئے ۔ شنہوا کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان فضل رحیم مسکنیار نے بدھ کو بتایا کہ حادثہ منگل کی دوپہر ضلع سیاگرڈ کی ایک سڑک پر پیش آیا، جس میں موقع پر ہی چار افراد، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جاں بحق ہو گئے، جبکہ دو دافراد زخمی ہوئے۔انہوں نے حادثے کی وجہ تیز رفتاری کو قرار دیتے ہوئے بتایا کہ دونوں گاڑیوں کے ڈرائیورز کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔