ایس آئی ایف سی کی معاونت سے لائیوسٹاک کی جدید بنیاد پر ترقی کے اقدامات جاری ، جی سی ایل آئی اپنا کردار ادا کر رہا ہے

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے پاکستان میں لائیوسٹاک سیکٹر کی جدید بنیاد پر ترقی کے اقدامات جاری ہیں،گرین کارپوریٹ لائیوسٹاک انیشیٹو (جی سی ایل آئی )جدید بِرِیڈنگ ٹیکنالوجی، جینیاتی بہتری اور مختلف تربیتی پروگراموں کے ذریعے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق جی سی ایل آئی کے جدیدسائنسی نظام میں مویشیوں کی صحت …

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے پاکستان میں لائیوسٹاک سیکٹر کی جدید بنیاد پر ترقی کے اقدامات جاری ہیں،گرین کارپوریٹ لائیوسٹاک انیشیٹو (جی سی ایل آئی )جدید بِرِیڈنگ ٹیکنالوجی، جینیاتی بہتری اور مختلف تربیتی پروگراموں کے ذریعے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق جی سی ایل آئی کے جدیدسائنسی نظام میں مویشیوں کی صحت ،خوراک اور افزائش نسل کے حوالے سے عملی اقدامات جاری ہیں۔

کلاڈ ایگری گروپ کے اشتراک سے امریکا سے درآمد شدہ مویشی 6نومبر 2025 کو پاکستان پہنچیں گے ،اس اقدام سے دودھ کی پیداوار اور ڈیری مصنوعات کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہوگا ۔2024 میں بھی جی سی ایل آئی کے تحت برازیل سے اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی کھیپ پاکستان پہنچنے پر بے حد پذیرائی ملی تھی۔ایس آئی ایف سی کی معاونت نے اس اہم منصوبے میں سرمایہ کاری اور بین الاقوامی پارٹنرشپ کو ممکن بنایا،یہ اقدام نیشنل ہرڈ ٹرانسفارمیشن کے تحت لائیوسٹاک سیکٹر کے معیار کو عالمی سطح تک پہنچانے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔