ایف سی بلوچستان(نارتھ)اور دیگر اداروں کا قلعہ عبداللہ میں مشترکہ آپریشن ،600ایکڑ پر غیر قانونی طور پرکاشت کی گئی بھنگ کی فصل تلف

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):ایف سی بلوچستان (نارتھ) ، اے این ایف اورسول اداروں نے ضلع قلعہ عبداللہ میں مشترکہ آپریشن کے دوران 600 ایکڑ پر غیر قانونی طور پرکاشت کی گئی بھنگ کی فصل تلف کر دی۔بلوچستان میں مزید 650 ایکڑ رقبے پر بھنگ کی غیر قانونی کاشت کے خلاف آپریشن تیزی سے جاری ہے۔ یہ آپریشن ایف سی(نارتھ)اور ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کی نگرانی میں کیا جا رہا …

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):ایف سی بلوچستان (نارتھ) ، اے این ایف اورسول اداروں نے ضلع قلعہ عبداللہ میں مشترکہ آپریشن کے دوران 600 ایکڑ پر غیر قانونی طور پرکاشت کی گئی بھنگ کی فصل تلف کر دی۔بلوچستان میں مزید 650 ایکڑ رقبے پر بھنگ کی غیر قانونی کاشت کے خلاف آپریشن تیزی سے جاری ہے۔ یہ آپریشن ایف سی(نارتھ)اور ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کی نگرانی میں کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ نے کہا ہے کہ غیر قانونی فصل کی دوبارہ کاشت روکنے کے لئے سخت نگرانی جاری رہے گی۔عوامی حلقوں نے ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور سول اداروں کی موثر کارروائی کو سراہا ہے۔مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ منشیات کے خاتمہ کے لئے انسدادِ منشیات آپریشنز کا سلسلہ برقرار رکھنا ضروری ہے۔منشیات کے خلاف مہم جاری رکھنے کاعزم صوبے کو منشیات سے پاک کرنے کی جانب بہترین اقدام ہے۔