دوحہ۔5نومبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی اور ہر موسم کے سٹریٹجک شراکت دار ہیں، چین سے دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں چین کے نائب صدر ہان ژنگ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات دوحہ میں جاری سماجی ترقی سے …
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی چین کے نائب صدر ہان ژنگ سے ملاقات

مزید خبریں
دوحہ۔5نومبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی اور ہر موسم کے سٹریٹجک شراکت دار ہیں، چین سے دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں چین کے نائب صدر ہان ژنگ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات دوحہ میں جاری سماجی ترقی سے متعلق دوسری عالمی کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔
صدرِ مملکت نے چین کی جانب سے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کیا۔صدر آصف علی زرداری نے سی پیک کے کامیاب نفاذ میں چین کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ اعلیٰ معیار کی ترقی کے نئے دور میں داخل ہوچکا ہے۔ اس موقع پر چین کے نائب صدر ہان ژنگ نے صدر شی جن پنگ کی جانب سے نیک تمنائیں پہنچائیں۔چینی نائب صدر نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں اور علاقائی امن کیلئے کردار کو سراہا۔
چینی نائب صدر نے کہا کہ چین سی پیک کے دوسرے مرحلے میں پاکستان کی ترقی میں تعاون جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ ترقی کے منصوبے ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر، آئی ٹی، زراعت اور ووکیشنل تربیت جیسے شعبوں میں شامل ہوں گے۔دونوں رہنماؤں نے باہمی اعتماد، احترام اور علاقائی خوشحالی کے وژن پر مبنی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔دونوں ممالک نے علاقائی و عالمی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔








