نئی دہلی ۔5نومبر (اے پی پی):بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں منگل کو پیش آنے والے ٹرین حادثے میں اموات کی تعداد بڑھ کر 11 ہو گئی ہے۔ شنہوا کے مطابق بھارتی ریلوے کےعہدیدار نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر ٹرین چھتیس گڑھ کےضلع بلاسپورمیں کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی،حادثے کے نتیجے میں ٹرین کی دو بوگیاں مال گاڑی کے اوپر چڑھ گئیں۔ جس …
بھارت ، ریاست چھتیس گڑھ میں ٹرین حادثے میں اموات کی تعداد بڑھ کر 11 ہو گئی

مزید خبریں
نئی دہلی ۔5نومبر (اے پی پی):بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں منگل کو پیش آنے والے ٹرین حادثے میں اموات کی تعداد بڑھ کر 11 ہو گئی ہے۔
شنہوا کے مطابق بھارتی ریلوے کےعہدیدار نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر ٹرین چھتیس گڑھ کےضلع بلاسپورمیں کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی،حادثے کے نتیجے میں ٹرین کی دو بوگیاں مال گاڑی کے اوپر چڑھ گئیں۔
جس سے اموات کی تعداد 11 ہو گئی ہے اور 17 زخمیوں کودو مقامی ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ابتدائی تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ مسافر ٹرین نے ریڈ سگنل کیوں توڑا۔








