بیجنگ۔5نومبر (اے پی پی):چین کی وزارتِ تجارت نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ چین امریکا اقتصادی و تجارتی مذاکرات میں طے پانے والے اتفاق رائے پر عمل درآمد کے تحت چین بعض امریکی کمپنیوں کے خلاف ’’ناقابل اعتماد اداروں کی فہرست‘‘ کے تحت کیے گئے اقدامات کو ایک سال کے لیے معطل رکھے گا۔ شنہوا کے مطابق وزارت کی جانب سے بیان میں بتایا گیا کہ یہ معطلی 10 …
چین نے بعض امریکی کمپنیوں پر عائدناقابلِ اعتماد فہرست کے اقدامات معطل کر دیے

مزید خبریں
بیجنگ۔5نومبر (اے پی پی):چین کی وزارتِ تجارت نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ چین امریکا اقتصادی و تجارتی مذاکرات میں طے پانے والے اتفاق رائے پر عمل درآمد کے تحت چین بعض امریکی کمپنیوں کے خلاف ’’ناقابل اعتماد اداروں کی فہرست‘‘ کے تحت کیے گئے اقدامات کو ایک سال کے لیے معطل رکھے گا۔
شنہوا کے مطابق وزارت کی جانب سے بیان میں بتایا گیا کہ یہ معطلی 10 نومبر 2025 سے نافذ العمل ہوگی اور اس کا اطلاق ان اقدامات پر ہوگا جو چین نے 4 اپریل 2025 کو بعض امریکی کمپنیوں کے خلاف کیے تھے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسی تاریخ سے چین ان اقدامات کو بھی منسوخ کر دے گا جو 4 مارچ 2025 کو چند دیگر امریکی کمپنیوں کے خلاف کیے گئے تھے۔
وزارتِ تجارت کے ترجمان کے مطابق چینی کمپنیاں درخواست دے کر ان امریکی اداروں کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر سکیں گی بشرطیکہ ان کی درخواستیں منظور کر لی جائیں۔








