نسک ایپ کی ایک سال میں زبر دست کامیابی، استفادہ کرنے والوں کی تعداد 4 کروڑ تک پہنچ گئی

جدہ ۔5نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی زیر نگرانی کام کرنے والے نسک پلیٹ فارم نے محض ایک سال میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں جو مقامات مقدسہ آنے والے عازمین حج اور عمرہ زائرین کو بھرپور روحانی تجربہ اور سہولیات فراہم کرنے کے سعودی مملکت کے عزم کی عکاس ہیں۔ایس پی اے کے مطابق نسک پلیٹ فارم سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد ایک …

جدہ ۔5نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی زیر نگرانی کام کرنے والے نسک پلیٹ فارم نے محض ایک سال میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں جو مقامات مقدسہ آنے والے عازمین حج اور عمرہ زائرین کو بھرپور روحانی تجربہ اور سہولیات فراہم کرنے کے سعودی مملکت کے عزم کی عکاس ہیں۔ایس پی اے کے مطابق نسک پلیٹ فارم سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ سے بڑھ کر 4 کروڑ تک پہنچ گئی ہے جن کا تعلق دنیا کے 190 ممالک سے ہے، نسک پلیٹ فارم سے استفادہ کرنے والوں میں سے 90 فیصد غیر ملکی شہری ہیں۔

نسک ایپ کو 26 ملین سے زیادہ بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے اور اس کے ذریعے 17 ملین سے زیادہ عمرہ پرمٹ اورروضہ شریف کی زیارت کے لیے 13 ملین پرمٹ جاری کیے گئے ہیں۔ یہ کامیابیاں 130 سے ​​زیادہ ڈیجیٹل سروسز کا حصہ ہیں جو طریقہ کار کو آسان بنانے اور حجاج کرام کے مذہبی اور ثقافتی سفر کو بہتر بنانے کے لیے بنائی گئی ہیں۔یہ پیش رفت حج اور عمرہ سروس کے نظام کو جدید اور مربوط سلوشنز کے ذریعے جدید بنانے کے لیے سعودی عرب کی مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے زیر انتظام نسک پلیٹ فارم اور مکہ روٹ اقدام، جسے وزارت داخلہ نے متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے نافذ کیا ہے، عازمین حج اور اور زائرین عمرہ کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے ٹیکنالوجی اور بہتر انتظامات کے انضمام کی روشن مثالیں ہیں۔حج سیزن 2025 کے دوران، مکہ روٹ کے اقدام تحت 899 پروازوں کے ذریعے 314,337 حجاج کرام کی جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور مدینہ کے پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آمد میں سہولت فراہم کی گئی۔

مکہ روٹ اقدام کے تحت منتخب ممالک میں ہوائی اڈے کے ٹرمینلز کے ذریعےعازمین حج و زائرین عمرہ کی روانگی کو ہموار اور موثر بنانے کے لئے الیکٹرانک ویزا کا اجراء، بائیو میٹرک ڈیٹا کلیکشن، صحت کی ضروریات کی تصدیق، اور مملکت کے اندر رہائش اور نقل و حمل کے منصوبوں کے مطابق سامان کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔ سعودی عرب پہنچنے پر، حجاج کرام کو براہ راست مکہ اور مدینہ میں ان کی قیام گاہوں تک پہنچایا جاتا ہے، جبکہ ان کا سامان مربوط لاجسٹک کے ذریعے پہنچایا جاتا ہے۔

آئندہ حج 2025 کانفرنس اور نمائش، جو 9 سے 12 نومبر تک جدہ میں شیڈول ہے، حج اور عمرہ کے نظام کو فروغ دینے کے لیے مملکت کی لگن کی مزید عکاسی کرتی ہے۔ اس کانفرنس میں سعودی حکومت کے جدید ترین قومی تجربات اور اختراعی اقدامات خاص طور پر نسک ایپ اور مکہ روٹ کی کامیابی کو اجاگر کیا جائے گا ۔ا ن اقدامات کے ذریعے، سعودی حکومت وژن 2030 کے تحت بڑی تعداد میں زائرین کے لئے انتظامات اور دو مقدس مساجد میں زائرین کی خدمت میں اپنے قائدانہ کردار کو مستحکم کر رہی ہے کیونکہ مملکت حجاج کی خدمت کو ایک اعزاز اور قومی فریضہ سمجھتی ہے ۔

مزید خبریں