لاہور۔5نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور میں نادرا سنٹر فہد ٹاون اور ریجنل پاسپورٹ آفس ڈیرہ گجراں شالیمار کا اچانک دورہ کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے وہاں شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات اور پاسپورٹ بنوانے کے عمل کا جائزہ لیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا سنٹر اور پاسپورٹ آفس میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور شہریوں کے مسائل سنے اور حل کیلئے موقع پر ہی احکامات دیئے۔ …
وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا سنٹر اور ریجنل پاسپورٹ آفس ڈیرہ گجراں شالیمار کا دورہ،شناختی کارڈز و پاسپورٹ بنوانے کے عمل کا جائزہ لیا

مزید خبریں
لاہور۔5نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور میں نادرا سنٹر فہد ٹاون اور ریجنل پاسپورٹ آفس ڈیرہ گجراں شالیمار کا اچانک دورہ کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے وہاں شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات اور پاسپورٹ بنوانے کے عمل کا جائزہ لیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا سنٹر اور پاسپورٹ آفس میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور شہریوں کے مسائل سنے اور حل کیلئے موقع پر ہی احکامات دیئے۔ محسن نقوی نے وہیل چیئر پر بزرگ خاتون کی دستاویزات کو بلا تاخیر پراسیس کرنے کی ہدایت کی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ خصوصی افراد کا خصوصی پروٹوکول کے ساتھ کام فی الفور نمٹایا جائے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہریوں سے نادرا سنٹر اور پاسپورٹ آفس میں سروسز کے بارے میں بھی پوچھا۔ شہریوں نے گفتگو میں کہا کہ پاسپورٹ بنوانے کے لئے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑتا۔ باری جلد آ جاتی ہے۔
عملے کا رویہ بھی اچھا ہے اور وہ صحیح طرح رہنمائی کرتے ہیں۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا سنٹر کے عملے کو ہدایت کی کہ شناختی کارڈز و دستاویزات سے متعلق کام تیزی سے نمٹایا جائے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہریوں کو اپنی دستاویزات کے حصول میں کسی قسم کی مشکل نہیں ہونی چاہیے۔دستاویزات اور پاسپورٹ کی ڈلیوری مقررہ مدت میں یقینی بنائی جائے۔نادرا سنٹر اور پاسپورٹ آفس آنے والے ہر شہری کا کام مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔








