سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بدھ کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں قومی اسمبلی کے 21 ویں اجلاس کے شیڈول اور ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 14 نومبر 2025ء بروز جمعہ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ سپیکر نے کہا کہ پاکستان اس …

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بدھ کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں قومی اسمبلی کے 21 ویں اجلاس کے شیڈول اور ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 14 نومبر 2025ء بروز جمعہ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ سپیکر نے کہا کہ پاکستان اس وقت سفارتی، پارلیمانی اور دفاعی اعتبار سے بہترین وقت سے گزر رہا ہے، کامیاب پارلیمانی سفارتکاری کی وجہ سے آج ایران کا پارلیمانی وفد پاکستان کے دورے پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے 21 ویں اجلاس میں وقفہ سوالات سمیت عوامی اہمیت کے حامل مسائل پر گفتگو کی جائے ۔ اجلاس میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ، سینیٹر اعظم نذیر تاڑر ، وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، خالد حسین مگسی، ممبر قومی اسمبلی سید نوید قمر، شیخ آفتاب احمد، اعجاز حسین جاکھرانی، سید حفیظ الدین، پولین بلوچ، نزہت صادق ، نور عالم خان، سیدہ شہلا رضا ، شازیہ مری اور اعجازالحق نے شرکت کی۔