راولپنڈی۔5نومبر (اے پی پی):قائد اعظم ٹرافی کے چھٹے راؤنڈ کا پہلا دن بیٹرز کے نام رہا، دن کی سب سے نمایاں اننگز کراچی بلوز کے نوجوان بیٹر سعد بیگ کی تھی جنہوں نے اس ٹورنامنٹ میں اپنی تیسری سنچری مکمل کی۔فاٹا کے محمد فاروق، سلمان خان، خوشدل شاہ اور بہاولپور کے محمد سدیس نے بھی سنچریاں اسکور کر کے اپنی ٹیموں کی پوزیشن مستحکم کی۔ راولپنڈی کے شعیب اختر اسٹیڈیم …
قائد اعظم ٹرافی کے چھٹے راؤنڈ کا پہلا دن بیٹرز کے نام رہا

مزید خبریں
راولپنڈی۔5نومبر (اے پی پی):قائد اعظم ٹرافی کے چھٹے راؤنڈ کا پہلا دن بیٹرز کے نام رہا، دن کی سب سے نمایاں اننگز کراچی بلوز کے نوجوان بیٹر سعد بیگ کی تھی جنہوں نے اس ٹورنامنٹ میں اپنی تیسری سنچری مکمل کی۔فاٹا کے محمد فاروق، سلمان خان، خوشدل شاہ اور بہاولپور کے محمد سدیس نے بھی سنچریاں اسکور کر کے اپنی ٹیموں کی پوزیشن مستحکم کی۔ راولپنڈی کے شعیب اختر اسٹیڈیم میں فاٹا نے ایبٹ آباد کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 460 رنز بنا ڈالے۔ سلمان خان نے 133 اور محمد فاروق نے 105 کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ خوشدل شاہ 108 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ اسلام آباد اور ملتان کے درمیان میچ میں اسلام آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنا لیے۔
روحیل نذیر 71 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ملتان کے محمد اسمعیل نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ مرغزار گراؤنڈ میں کراچی بلوز نے پشاور کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 323 رنز بنا لیے۔ سعد بیگ نے 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جو اس ٹورنامنٹ میں ان کی تیسری سنچری ہے۔ ان کے مجموعی رنز کی تعداد اب 631 تک پہنچ گئی ہے۔ عثمان خان نے 84 رنز بنائے جبکہ سعود شکیل 63 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ ڈائمنڈ گراؤنڈ میں لاہور وائٹس کی ٹیم فیصل آباد کے خلاف پہلی اننگز میں 179 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، عبید شاہد نے 43 رنز بنائے۔ آفاق آفریدی نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کھیل کے اختتام پر فیصل آباد نے اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 69 رنز بنا لیے۔ نثار احمد نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں بہاولپور نے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست سیالکوٹ کے خلاف مستحکم آغاز کیا۔ بہاولپور نے دن کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنا لیے۔ محمد سدیس نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 112 رنز بنائے جبکہ محمد عمار 54 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔








