اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے کیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگز 2026 میں جنوبی ایشیا کی سطح پر تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ گزشتہ سال نسٹ چھٹے نمبر پر تھا جبکہ اس سال یہ تین درجے ترقی کرکے تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ علاقائی سطح پر یہ کامیابی نسٹ کی تعلیمی معیار، تحقیقی کارکردگی اور بین …
نسٹ نے کیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگز میں جنوبی ایشیا کی سطح پر تیسری پوزیشن حاصل کر لی

مزید خبریں
اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے کیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگز 2026 میں جنوبی ایشیا کی سطح پر تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ گزشتہ سال نسٹ چھٹے نمبر پر تھا جبکہ اس سال یہ تین درجے ترقی کرکے تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ علاقائی سطح پر یہ کامیابی نسٹ کی تعلیمی معیار، تحقیقی کارکردگی اور بین الاقوامی شراکت داریوں میں مسلسل بہتری کی مظہر ہے۔
مجموعی طور پر نسٹ نے ایشیا بھر میں 68واں مقام حاصل کیا ہے جبکہ وہ پاکستان کی نمبر 1 یونیورسٹی کا اعزاز برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔ کیو ایس رینکنگز 2026 میں 1,526 یونیورسٹیوں کو شامل کیا گیا جن میں سے 82 ادارے پاکستان سے تھے جو خطے میں اعلیٰ تعلیم کے بڑھتے ہوئے معیار اور مقابلے کی فضا کو ظاہرکرتےہیں۔
نسٹ کی انتظامیہ کے مطابق اس شاندار پیشرفت کا سہرا یونیورسٹی کی مسلسل کوششوں، فیکلٹی ڈویلپمنٹ، تحقیقی معیار میں بہتری اور عالمی اداروں کے ساتھ سٹریٹجک اشتراک کو جاتا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی علم و تحقیق کے فروغ اور عالمی سطح پر پاکستان کے تعلیمی تشخص کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔








