ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کےچند میدانی علاقوں میں ہلکی دھند/سموگ کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور …

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کےچند میدانی علاقوں میں ہلکی دھند/سموگ کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر بر ف باری ہو ئی جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب میں قصور 14، راولپنڈی (پیرو دھائی 04، کچہری 02، شمس آباد، چکلالہ ایئرپورٹ 01)، اسلام آباد (ایئرپورٹ 05، کٹاریاں 02، زیرو پوائنٹ 01)، سیالکوٹ سٹی 05، مری 04، نارووال 01، گلگت بلتستان میں استور 13، بابو سر 12، چلاس 08، بونجی 03، گلگت، بگروٹ 02، سکردو 01، کشمیر میں راولاکوٹ 10، گڑھی دوپٹہ 09، مظفرآباد (ایئرپورٹ 07، سٹی 03)، کوٹلی 02، خیبرپختونخوا میں کاکول میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔بدھ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کالام منفی04 ، لہہ منفی02،گو پس، استور اور زیارت میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔