حکومت ٹیکنالوجی مینوفیکچرنگ اور ڈیجیٹل ترقی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے،شزہ فاطمہ خواجہ

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ کروم بُک اسمبلی لائن سے مقامی روزگار اور صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا سےحکومت ٹیکنالوجی مینوفیکچرنگ اور ڈیجیٹل ترقی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔ بدھ کو وزارت آئی ٹی وٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے این آر ٹی سی ہری پور کا …

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ کروم بُک اسمبلی لائن سے مقامی روزگار اور صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا سےحکومت ٹیکنالوجی مینوفیکچرنگ اور ڈیجیٹل ترقی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔

بدھ کو وزارت آئی ٹی وٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے این آر ٹی سی ہری پور کا دورہ کیا،پاکستان میں امریکی سفارتخانہ کی ناظم الامور نٹالی بیکر بھی ان کے ہمراہ تھیں،گوگل کے وفد میں گوگل گلوبل منیجنگ ڈائریکٹر کیون کیلز، کنٹری ڈائریکٹر پاکستان فرحان قریشی،عمر فاروق، چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹیک ویلی اور دیگر آفیشلز شامل تھے،ایم ڈی این آر ٹی سی بریگیڈیئر(ر) محمد خالد، ڈپٹی ایم ڈی اور ان کی ٹیموں نے وفد کا خیرمقدم کیا۔

شرکاء کو این آر ٹی سی کے انیٹیاٹیوز اور کروم بُک اسمبلی منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ کے بعد وفد نے کروم بُک اسمبلی لائن کا معائنہ کیا،کروم بُک اسمبلی لائن گوگل، الائیڈ آسٹریلیا، این آر ٹی سی اور ٹیک ویلی پاکستان کے اشتراک سے قائم کی گئی،یہ سنگِ میل پاکستان کی ڈیجیٹل اور معاشی خود انحصاری کی جانب اہم قدم ہے۔وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا یہ منصوبہ وزیراعظم کے ڈیجیٹل نیشن وژن کی عملی تعبیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر کروم بُک اسمبلی سے نوجوانوں کو سستی اور معیاری ڈیجیٹل ڈیوائسز میسر آئیں گی،کروم بُک اسمبلی لائن سے مقامی روزگار اور صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا،شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان سافٹ ویئر سروسز سے ہارڈ ویئر مینوفیکچرنگ کی جانب پیش رفت کر رہا ہے،ٹیک ویلی پاکستان نے نظامی انضمام اور منصوبے کی تکمیل میں کلیدی کردار ادا کیا،حکومت ٹیکنالوجی مینوفیکچرنگ اور ڈیجیٹل ترقی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، اب ہم علاقائی ایکسپورٹس کی جانب مضبوط پیش رفت کریں گے۔