اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے کیس کو 13 نومبر 2025 ء کو الیکشن کمیشن کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔ جاری بیان کے مطابق لوکل گورنمنٹ الیکشن اسلام آباد کے انعقاد کے سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس بدھ کو ہوا۔ اجلاس …
اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا کیس 13 نومبر 2025 ء کو الیکشن کمیشن کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے کیس کو 13 نومبر 2025 ء کو الیکشن کمیشن کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔ جاری بیان کے مطابق لوکل گورنمنٹ الیکشن اسلام آباد کے انعقاد کے سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس بدھ کو ہوا۔
اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکرٹری اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ الیکشن کمیشن کو بریف کیا گیا کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 (ترمیم شدہ 2024) کے سیکشن 15میں ترمیم درکار ہے جس کیلئے کئی بار الیکشن کمیشن وزارت داخلہ کو تحریر کرچکا ہے۔
اس ضمن میں وزارت داخلہ کی طرف سے آخری مراسلہ 23 اکتوبر 2025ء کو الیکشن کمیشن کو موصول ہوا جس میں الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ مجوزہ ترمیمی بل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں 21اکتوبر 2025ء کوپیش کیا گیا جس کو مزید غور کیلئے موخر کردیا گیا۔اسلام آبادکی مقامی حکومتیں 14فروری 2021ء کو اپنی معیاد پوری کر چکی ہیں اور اس وقت سے یہ الیکشن تاخیر کا شکار ہیں چونکہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد پہلے ہی تاخیر کا شکارہو چکا ہےاور خط وکتابت سے مزید تاخیر کا خدشہ ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے کیس کو 13 نومبر 2025 ء کو الیکشن کمیشن کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کیا جائے جس میں الیکشن کمیشن کی طرف سے مجوزہ ترامیم اور اسلا م آباد لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد سے متعلق سیکشن 219(3) کے تحت وزارت داخلہ اور اسلام آباد انتظامیہ سے مشاورت ہوگی۔ اس سلسلے میں سیکرٹری داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔








