اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):سپریم کورٹ کے کولنگ یونٹ میں گزشتہ روز ہونے والے گیس لیکج دھماکہ میں جھلسنے والا ایک نوجوان دم توڑ گیا۔پمز اسپتال انتظامیہ کے مطابق 19 سالہ اسد منیب ولد تنویر احمد برن سینٹر میں زیر علاج تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بدھ کو انتقال کر گیا۔ گزشتہ روز ہونے والے دھماکہ کے بعد 13 زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا …
سپریم کورٹ کے کولنگ یونٹ میں گیس لیکج دھماکہ میں جھلسنے والا نوجوان دم توڑ گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):سپریم کورٹ کے کولنگ یونٹ میں گزشتہ روز ہونے والے گیس لیکج دھماکہ میں جھلسنے والا ایک نوجوان دم توڑ گیا۔پمز اسپتال انتظامیہ کے مطابق 19 سالہ اسد منیب ولد تنویر احمد برن سینٹر میں زیر علاج تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بدھ کو انتقال کر گیا۔
گزشتہ روز ہونے والے دھماکہ کے بعد 13 زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دیگر زخمیوں کا علاج جاری ہے جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ریسکیو اور پولیس حکام کے مطابق دھماکہ سپریم کورٹ کے کولنگ یونٹ میں گیس لیکج کے باعث ہوا تھا۔ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔








