اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیرِ صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے شرکت کی ،جس کی قیادت چوہدری ذکا اشرف نے کی۔ اس کے علاوہ چاروں صوبوں کے کین کمشنرز، وزارتِ صنعت و پیداوار، وزارتِ تجارت اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان بھی …
وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس، کرشنگ سیزن 15 نومبر سے شروع کرنے کا فیصلہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیرِ صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے شرکت کی ،جس کی قیادت چوہدری ذکا اشرف نے کی۔ اس کے علاوہ چاروں صوبوں کے کین کمشنرز، وزارتِ صنعت و پیداوار، وزارتِ تجارت اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں تفصیلی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں شوگر کرشنگ سیزن کا آغاز 15 نومبر 2025 سے کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ یہ فیصلہ تمام صوبوں اور شوگر ملز ایسوسی ایشن سے مکمل مشاورت کے بعد کیا گیا ہے تاکہ گنے کے کاشتکاروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ رانا تنویر حسین نے واضح کیا کہ جو شوگر مل مقررہ تاریخ پر کرشنگ شروع نہیں کرے گی اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کو واجبات کی ادائیگی کرشنگ کے آغاز سے قبل یقینی بنائی جائے گی اور حکومت کسانوں کے مفاد میں ایسے فیصلے کر رہی ہے تاکہ ان کا استحصال نہ ہو۔ وفاقی وزیر نے زور دیا کہ بروقت کرشنگ نہ صرف گنے کے کاشتکاروں کو سہولت فراہم کرے گی بلکہ چینی کی مارکیٹ میں بروقت دستیابی بھی یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کسانوں کے مفاد اور مارکیٹ میں چینی کی بروقت فراہمی کے لیے کیا گیا ہے۔
اجلاس کے شرکاء نے کرشنگ سیزن کے آغاز سے متعلق کیے گئے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور حکومت کے بروقت اقدام کو سراہا۔ رانا تنویر حسین نے متعلقہ صوبائی حکام کو ہدایت کی کہ وہ تمام شوگر ملز کی نگرانی یقینی بنائیں تاکہ کسانوں کے حقوق کا مکمل تحفظ ہو سکے۔








