ایف بی آر کا آن لائن ریٹرن فائلنگ کے فروغ کے لئے مینول انکم ٹیکس فائلرز کے لئے خصوصی سہولیات کا اعلان

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):پاکستان بھر میں ٹیکس سسٹم کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کے تحت مینول انکم ٹیکس فائلرز کے لئے ایف بی آر نے خصوصی سہولیات کا اعلان کیا ہے ۔ بدھ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق تمام ٹیکس دفاتر میں خصوصی سیل مینول ریٹرن فائل کر نے والے ٹیکس دہندگان کو تمام ضروری معاونت فراہم کی جائے گی،مینول ٹیکس دہندگان رجسٹریشن اور آن لائن ریٹرن فائلنگ میں مکمل …

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):پاکستان بھر میں ٹیکس سسٹم کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کے تحت مینول انکم ٹیکس فائلرز کے لئے ایف بی آر نے خصوصی سہولیات کا اعلان کیا ہے ۔ بدھ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق تمام ٹیکس دفاتر میں خصوصی سیل مینول ریٹرن فائل کر نے والے ٹیکس دہندگان کو تمام ضروری معاونت فراہم کی جائے گی،مینول ٹیکس دہندگان رجسٹریشن اور آن لائن ریٹرن فائلنگ میں مکمل معاونت مفت حاصل کرنے کے لئے متعلقہ ٹیکس دفاتر سے رجوع کریں۔ کسی مینول ٹیکس دہندہ کو قانونی مدد کی ضرورت ہو تو ایف بی آر کے فیلڈ دفاتر یہ سہولت بھی مفت فراہم کریں گے۔مینول ٹیکس فائلرز کیلئےریٹرن فائلنگ کی آخری تاریخ میں 30 نومبر 2025 تک توسیع کر دی گئی ہے۔