اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے سبز پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ ہو رہا ہے،پاکستان نے اپنے سے بڑے دشمن کو شکست دی۔بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ دنیا بھر میں پاکستان کی ساکھ میں بہتری آئی ہے، پاسپورٹ کی عزت اور تکریم میں اضافے کا باعث بن رہی ہے،پاکستانی …
سبز پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ ہو رہا ہے،پاکستان نے اپنے سے بڑے دشمن کو شکست دی، طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے سبز پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ ہو رہا ہے،پاکستان نے اپنے سے بڑے دشمن کو شکست دی۔بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ دنیا بھر میں پاکستان کی ساکھ میں بہتری آئی ہے، پاسپورٹ کی عزت اور تکریم میں اضافے کا باعث بن رہی ہے،پاکستانی پاسپورٹ دنیا کے ٹاپ 100 پاسپورٹ کی لسٹ میں آگیا،فری ویزہ ممالک کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
وزیر پارلیمانی امورنے کہا کہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کے بعد ای پاسپورٹ پر سسٹم منتقل کر دیا ہے،اب پاسپورٹ پر چپ لگی ہو گی، تمام تفصیلات اس پر موجود ہوں گی،نادرا سے بھی منسلک ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ اب پاکستانی پاسپورٹ جعلی نہیں بنایا جا سکتا ہے،آئندہ ای پاسپورٹ ہی میسر آئے گا، پرانا پاسپورٹ بھی مدت ختم ہونے تک کارگر رہے گا۔








