محکمہ سیاحت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ کے زیر انتظام دسویں تھل جیپ ریلی کے انتظامات مکمل

مظفرگڑھ۔ 06 نومبر (اے پی پی):محکمہ سیاحت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ کے زیر انتظام دسویں تھل جیپ ریلی کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ 4 روزہ دسویں تھل جیپ ریلی آج 6 نومبر سے شروع ہوگی، 9 نومبر کو مظفرگڑھ فیصل اسٹیڈیم میں تقریب تقسیم انعامات ہوگی۔تھل جیپ ریلی مظفرگڑھ،کوٹ ادو اور لیہ کے صحراؤں میں ہوگی جہاں ملکی و غیر ملکی ریسرز اپنے جوہر دکھائیں گے۔جاری کردہ شیڈول …

مظفرگڑھ۔ 06 نومبر (اے پی پی):محکمہ سیاحت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ کے زیر انتظام دسویں تھل جیپ ریلی کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ 4 روزہ دسویں تھل جیپ ریلی آج 6 نومبر سے شروع ہوگی، 9 نومبر کو مظفرگڑھ فیصل اسٹیڈیم میں تقریب تقسیم انعامات ہوگی۔تھل جیپ ریلی مظفرگڑھ،کوٹ ادو اور لیہ کے صحراؤں میں ہوگی جہاں ملکی و غیر ملکی ریسرز اپنے جوہر دکھائیں گے۔جاری کردہ شیڈول کے مطابق 6 نومبر صبح 9 سے 3 بجے تک رجسٹریشن ٹیکنگ ٹیکنیکل انسپکشن اور میڈیکل انسپکشن کا عمل مکمل ہوگا۔

7 نومبر کو ہیڈ محمد والا چھانگا مانگا ٹیلہ پر کوالیفائنگ راؤنڈ،8 نومبر کو سٹاک کیٹگری ریس،9 موڈیفائیڈ وہیکل اور وومن کیٹیگری کے مقابلے اور رات کو فیصل اسٹیڈیم میں تقریب تقسیم انعامات ہوگی۔دسویں تھل جیپ ریلی کےلئے پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں،پولیس ترجمان کے مطابق 400 سے زائد پولیس اہلکاران تھل جیپ ریلی کے موقع پر سیکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے

، 3 ڈی ایس پیز، 11 انسپکٹرز بھی تھل جیپ ریلی کے موقع پر فرائض سر انجام دیں گے،ٹریفک پولیس کی طرف سے بھی ایک منظم نظام تشکیل دیا گیا ہے،ایلیٹ پولیس اہلکاران بھی سیکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے،پولیس ترجمان کے مطابق ریلی کے روٹ اور اطراف میں سرچ آپریشنز کئے گئے ہیں،ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے کہا ہے کہ ریلی کے تمام ایونٹس میں بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی،اور تھل جیپ ریلی کو پرامن تفریحی پروگرام بنایا جائے گا۔