اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ پاکستان میں فٹ بال کا بہت زیادہ پوٹینشینل موجود ہے،سینئر نائب صدر فیفا شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ فیفا اور اے ایف سی کے تعاون سے اس خوبصورت ملک میں فٹ بال کو ترقی دیں گے۔چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے فیفا کے سینئر نائب صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ …
پاکستان میں فٹ بال کا بہت زیادہ پوٹینشینل موجود ہے، ملک میں فٹ بال کو ترقی دیں گے، رانا مشہود احمد خاں

مزید خبریں
اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ پاکستان میں فٹ بال کا بہت زیادہ پوٹینشینل موجود ہے،سینئر نائب صدر فیفا شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ فیفا اور اے ایف سی کے تعاون سے اس خوبصورت ملک میں فٹ بال کو ترقی دیں گے۔چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے فیفا کے سینئر نائب صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نائب صدر فیفا کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں ،حکومت نوجوانوں کو کھیل سمیت دیگر شعبوں میں مواقع فراہم کر رہی ہے، شیخ سلمان کی فٹ بال کے حوالے سے بے شمار خدمات ہیں، فیفا کے ساتھ مل کر پاکستان میں موجود ٹیلنٹ تلاش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے وژن کے تحت کھیلوں کے میدان میں مثبت تبدیلیاں آ رہی ہیں، نوجوانوں سے کیے گئے وعدوں پر مثبت انداز میں عمل ہو رہا ہے، ہم ملک میں 23 کھیلوں میں ٹیلنٹ ہنٹ پر کام کر رہے ہیں،فٹ بال ان 23 کھیلوں میں سے ایک ہے اور ہمارے پاس بہت باصلاحیت نوجوان موجود ہیں۔فیفا کے سینئر نائب صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نے کہا کہ کئی سال بعد پاکستان آ کر بے حد خوشی محسوس کر رہا ہوں، میں آخری بار 2017ء میں پاکستان آیا تھا، اس بار پاکستان آنے کا وقت بالکل درست ہے۔
پی ایف ایف کے صدر سید محسن گیلانی کی قیادت میں منتخب باڈی خوش آئند ہے، پاکستان میں فٹ بال کے فروغ کے لیے واضح روڈ میپ کی ضرورت ہے، پاکستان میں فٹ بال کا بہت زیادہ پوٹینشل موجود ہے ،بہت سے لوگ اس کھیل کو قریب سے فالو کرتے ہیں، ہمیں اسے زیادہ سے زیادہ فروغ دینا ہے، پاکستان میں فٹ بال کے فروغ کیلئے ہرممکن مدد فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر اتنا اچھا نہیں لیکن اور پروگراموں سے اسے بہتر بنانے کی کوشش کریں گے، مستقبل قریب میں آپ کو تبدیلیاں نظر آئیں گی۔








