ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے صدر اور فیفا کے نائب صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کا اسلام آباد کالج فار گرلز میں فٹ بال میچ کا مشاہدہ

اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):ایشیائی فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی ) کے صدر اور فیفا کے نائب صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نے جمعرات کو اسلام آباد کالج فار گرلز، ایف- 6/2، اسلام آباد میں لڑکیوں کے ایک دلچسپ فٹ بال میچ کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری برائے بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی اور وزارت کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔ میچ میں نوجوان خواتین …

اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):ایشیائی فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی ) کے صدر اور فیفا کے نائب صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نے جمعرات کو اسلام آباد کالج فار گرلز، ایف- 6/2، اسلام آباد میں لڑکیوں کے ایک دلچسپ فٹ بال میچ کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری برائے بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی اور وزارت کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔ میچ میں نوجوان خواتین فٹ بالرز نے بھرپور صلاحیت اور جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا ۔

اپنے دورے کے دوران شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نوجوان کھلاڑیوں کے اعتماد ، فنی مہارتوں اور جوش و خروش سے بے حد متاثر ہوئے۔ انہوں نے کھلاڑیوں، کوچز اور سکول انتظامیہ سے ملاقات کی اور کھیل کے فروغ میں ان کی لگن کو سراہا۔ شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نے کہا کہ ان نوجوان لڑکیوں کے جذبے اور صلاحیت کو دیکھ کر دلی خوشی ہوئی، مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہے کہ پاکستان میں نچلی سطح پر یہ کھیل تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔

اے ایف سی کے صدر نے سکول کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے طالبات اور اساتذہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے لڑکیوں کی تعلیم اور کھیلوں، خصوصاً فٹ بال کے فروغ میں سکول کے کردار کو سراہا۔ شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کا یہ دورہ پاکستان میں فٹ بال کے فروغ اور خطے میں خواتین کے فٹ بال کی ترقی کے لئے اے ایف سی کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔