بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ایئرپورٹ پر تکنیکی خرابی کے باعث پروازوں کی آمد و رفت متاثر

نئی دہلی۔7نومبر (اے پی پی):بھارت میں ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) سسٹم میں تکنیکی خرابی کے باعث جمعہ کی صبح دارالحکومت نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (آئی جی آئی اے) پر سینکڑوں پروازوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ شنہوا کے مطابق دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (ڈائل)کے تکنیکی ماہرین مسئلے کو حل کرنے میں مصروف ہیں، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ پروازیں کب بحال ہوں …

نئی دہلی۔7نومبر (اے پی پی):بھارت میں ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) سسٹم میں تکنیکی خرابی کے باعث جمعہ کی صبح دارالحکومت نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (آئی جی آئی اے) پر سینکڑوں پروازوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ شنہوا کے مطابق دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (ڈائل)کے تکنیکی ماہرین مسئلے کو حل کرنے میں مصروف ہیں، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ پروازیں کب بحال ہوں گی ۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم میں تکنیکی مسائل کے باعث اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت میں تاخیر کا سامنا ہے، ہماری ٹیم ڈائل سمیت تمام فریقین کے ساتھ مل کر مسئلہ جلد حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے پروازوں کے تازہ شیڈول کے بارے میں رابطے میں رہیں۔کئی نجی ایئرلائنز نے بھی اپنے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پروازوں کے بارے میں تازہ ترین معلومات کے لیے رابطہ میں رہیں ۔

مزید خبریں