ویتنام ، طوفان کالماگی سے 5 افراد ہلاک ، 6 زخمی

ہنوئی ۔7نومبر (اے پی پی):ویتنام کے وسطی حصے میں طوفان کالماگی سے 5 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ۔ شنہوا کے مطابق مقامی حکام کی ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اموات میں سے تین واقعات ڈاک لک صوبے میں اور دو جیالائی صوبے میں پیش آئے۔طوفان سے 52 مکانات منہدم اور 2,593 گھروں کو نقصان پہنچا۔ مقامی انتظامیہ نقصان کے تخمینے اور بحالی کے کاموں میں …

ہنوئی ۔7نومبر (اے پی پی):ویتنام کے وسطی حصے میں طوفان کالماگی سے 5 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ۔ شنہوا کے مطابق مقامی حکام کی ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اموات میں سے تین واقعات ڈاک لک صوبے میں اور دو جیالائی صوبے میں پیش آئے۔طوفان سے 52 مکانات منہدم اور 2,593 گھروں کو نقصان پہنچا۔

مقامی انتظامیہ نقصان کے تخمینے اور بحالی کے کاموں میں مصروف ہے۔ویتنام کی وزارت زراعت و ماحولیات کے مطابق، طوفان جمعہ کی صبح کے اوائل میں ٹراپیکل ڈپریشن (کمزور طوفان) میں تبدیل ہو گیا اور بعد میں مزید جنوبی لاؤس کے اوپر کم دباؤ کے علاقے میں تحلیل ہو گیا۔

مزید خبریں