راولپنڈی۔ 07 نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال سے آر سی سی آئی کے صدر عثمان شوکت نےادویہ سازی کے شعبے کے نمائندوں کے ہمراہ ملاقات کی۔اس موقع پر ڈی آر اے پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عبید اللہ بھی موجود تھے۔ اجلاس میں پاکستان میں صحت کی دیکھ بھال اور مینوفیکچرنگ لینڈ سکیپ کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت اور فارما انڈسٹری کے درمیان تعاون …
وفاقی وزیر صحت سے صدر آر سی سی آئی کی ادویہ سازی کے شعبے کے نمائندوں کے ہمراہ ملاقات

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 07 نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال سے آر سی سی آئی کے صدر عثمان شوکت نےادویہ سازی کے شعبے کے نمائندوں کے ہمراہ ملاقات کی۔اس موقع پر ڈی آر اے پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عبید اللہ بھی موجود تھے۔
اجلاس میں پاکستان میں صحت کی دیکھ بھال اور مینوفیکچرنگ لینڈ سکیپ کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت اور فارما انڈسٹری کے درمیان تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔اس موقع پرآر سی سی آئی کے صدر عثمان شوکت نے وفاقی وزیر صحت کو راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کی دعوت دی ، جسے وزیر نے خوش اسلوبی سے قبول کیا۔








