بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو مالیات، ٹیکنالوجی اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے، نیشنل بینک کے نائب صدر کا بیجنگ میں فورم سے خطاب

بیجنگ۔7نومبر (اے پی پی):بیلٹ اینڈ روڈ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فورم 2025 جمعہ کو بیجنگ میں منعقد ہوا، جس میں اعلیٰ حکومتی عہدیداروں، کاروباری رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ فورم کا مقصد بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت عالمی اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم اور گہرا بنانا تھا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نیشنل بینک کے نائب صدر اور چین میں چیف نمائندے شیخ محمد …

بیجنگ۔7نومبر (اے پی پی):بیلٹ اینڈ روڈ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فورم 2025 جمعہ کو بیجنگ میں منعقد ہوا، جس میں اعلیٰ حکومتی عہدیداروں، کاروباری رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ فورم کا مقصد بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت عالمی اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم اور گہرا بنانا تھا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نیشنل بینک کے نائب صدر اور چین میں چیف نمائندے شیخ محمد شریق نے کہا کہ یہ فورم چین اور دنیا، بالخصوص پاکستان کے درمیان تعاون کے ایک نئے مرحلے کی نشاندہی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو تجارت، سرمایہ کاری اور مالیاتی روابط کو وسعت دینے کا ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے، جس نے شراکت دار ممالک کو مشترکہ ترقی کے حصول میں مدد فراہم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو مالیات، ٹیکنالوجی اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں تعاون کے لیے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے اداروں اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی خوشحالی کے فروغ کے لیے تیار ہے۔

شرکا نے زور دیا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ نے علاقائی انضمام کے فروغ اور مضبوط سپلائی چینز کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔فورم کے اختتام پر تمام شرکانے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے، سرمایہ کاری کے فروغ اور ایسے منصوبوں کی حمایت جاری رکھیں گے جو جامع اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں مددگار ثابت ہوں۔

مزید خبریں