وفاقی کابینہ نے نیٹ میٹرنگ کی تجویز مسترد کر دی، تمام عدالتوں اور بارز کو ڈیجیٹیلائز کر رہے ہیں، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف شمسی توانائی کے حوالہ سے واضح مؤقف رکھتے ہیں، وفاقی کابینہ نے نیٹ میٹرنگ کی تجویز مسترد کر دی، ہم تمام عدالتوں اور بارز کو ڈیجیٹیلائز کر رہے ہیں ۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت جوابدہ ہے اور …

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف شمسی توانائی کے حوالہ سے واضح مؤقف رکھتے ہیں، وفاقی کابینہ نے نیٹ میٹرنگ کی تجویز مسترد کر دی، ہم تمام عدالتوں اور بارز کو ڈیجیٹیلائز کر رہے ہیں ۔

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت جوابدہ ہے اور یہی نظام کی خوبصورتی ہے، اس لئے ایک ہی بات کو بار بار دہرانے سے گریز کیا جائے۔اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ آئی سی ٹی کی تمام لائبریریز کو ای -لائبریری میں تبدیل کردیا گیا ہے،

خواتین وکلا کے لئے ڈے کیئر سینٹر بنائے گئے ہیں، ہم تمام کورٹس اور بارز کو ڈیجیٹیلائز کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے ۔

مزید خبریں